سردار مہتاب عباسی بھی شاہد خاقان کی نئی آنے والی جماعت کا حصہ ہوں گے، اہم اعلان کردیا

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی آنے والی جماعت کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایسی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک روڈ میپ دے۔

انہوں نے کہاکہ نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے مشاورت کا عمل کا جاری ہے اور چند ماہ میں اس کا اعلان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے تمام سیاسی جماعتوں اور لیڈرز کو آزما لیا ہے مگر کوئی بھی امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

سردار مہتاب عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملکی سطح کی جماعت تھی مگر اب سکڑ کر پنجاب تک محدود ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دسمبر 2022 میں نواز شریف سے آخری ملاقات ہوئی تھی، جماعت سے ناراضی پر پارٹی قائد یا کسی دوسرے لیڈر نے منانے کی کوشش نہیں کی۔

نئی پارٹی میں روایتی سیاستدانوں کی جگہ نہیں ہوگی

انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے ایک سوچ اور فکر رکھنے والے لوگ اقتدار میں آئیں، نئی پارٹی میں روایتی سیاستدانوں کی جگہ نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے سیاستدان خود غرض نہ ہوں تو سول ملٹری تعلقات بہتر کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

سردار مہتاب عباسی نے کہاکہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہیئیں لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہمارا پڑوسی ہمارے لیے کیا جذبات رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp