چینی سائنس دانوں نے سُپر فاسٹ اور خاموش آبدوزوں کے لیے کون سی ٹیکنالوجی دریافت کی؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی چینی ٹیکنالوجی نے گہرے سمندر میں آبدوزوں کی خاموش برق رفتاری کے لیے دہائیوں پرانا مسئلہ حل کرلیا ہے۔ چینی سائنس دانوں نے سپر فاسٹ اور خاموش آبدوزوں کے لیے لیزر پروپلشن کا استعمال شروع کردیا ہے، جو آبدوز کو کور کرنے والے آپٹیکل فائبر کا استعمال کرتے ہوئے جیٹ انجن کی طرح زور پیدا کرسکتا ہے۔

چینی اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘کے مطابق، چین کی اگلی نسل کی جوہری آبدوز ٹیکنالوجی تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیزر پروپیلر کی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جو ایک دن زیر آب جہازوں کو چلاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی آبدوز کے آپٹیکل فائبر کی کوٹنگ کے ذریعے خارج ہونے والی 2 میگاواٹ لیزر پاور کا استعمال کرتے ہوئے قریبا 70 ہزار نیوٹن تھرسٹ تیار کرسکتی ہے جو قریباً کمرشل جیٹ انجن کی طاقت کے برابر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp