سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسمبلیوں سے استعفے دینے اور سڑکوں پرآنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کوانصاف نہ ملا تو اس صورت میں پی ٹی آئی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفے دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا، ’ہم اس (موجودہ) حکومت کو سانس لینے کا موقع نہیں دیں گے اور اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔‘

ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ ایسا نہ کیجئے گا کیونکہ ماضی میں پی ٹی آئی ایسا کرکے دیکھ چکی ہے، اسمبلیوں سے استعفے دیکر احتجاج کرنے کے بجائے اسمبلیوں میں رہ کر احتجاج کرنا بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp