آرمی چیف سے ترکیہ کی فوج کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ترکیہ کی فوج کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘