پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، شہری وزیر داخلہ کے سامنے پھٹ پڑے

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں واقعہ پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں پر موجودہ شہریوں نے ان سے افسران کی جانب سے رشوت لینے سمیت دیگر شکایات کیں۔

محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور فوری طور پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تبدیلی کے ساتھ ان کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ کو شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، گارڈ سے لے کر ہر کوئی اپنا حصہ مانگتا ہے اور اگر پیسے دے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔

محسن نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر شہریوں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے وزارت اعلیٰ کے دور میں مثالی کام کیا۔ اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟