توشہ خانہ تحائف: نیب نے بشرٰی بی بی کو 21 مارچ کو طلب کر لیا

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی سے توشہ خانے کے تحائف رکھنے کی تفصیل مانگتے ہوئے کل طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کو 21 مارچ کو نیب میں پیش ہونے کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔

نیب کی ٹیم بشرٰی بی بی کو نوٹس وصول  کروانے زمان پارک گئی اور سوالنامہ بشرٰی بی بی کے حوالے کیا۔ سوالنامہ میں بشرٰی بی بی سے بیرون ملک دوروں کے دوران ملنے والے تحائف رکھنے کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔

نیب نوٹس میں کہا گیاہے کہ پہلے بھی بشرٰی بی بی کونوٹس دیا لیکن کوئی جواب نہیں دیاگیا۔ نوٹس میں کہاگیاہے کہ بشرٰی بی بی کو بیرون ملک دوروں پر بہت سارے تحائف ملے۔ امیر قطر کی جانب سے رولیکس گھڑی، ایک لاکٹ چین، گولڈ ڈائمنڈ، انگوٹھی، بریسلٹ ملی۔ مئی 2021 میں سعودی شہزادے کی جانب سے ہار دیاگیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ نیب نے بشری بی بی کو توشہ خانہ سے لیے گئے تحفوں کی تفصیل کے ساتھ  نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔ تاہم بشرٰی بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئیں تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟