وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزرا کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام مرتب کرنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp