سعودی اور ایرانی اعلیٰ سطحی وفود کے بعد امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امریکی انڈر سیکریٹری جان باس کی قیادت میں آئے 3 رکنی امریکی اعلیٰ سطحی وفد اور پاکستانی انتظامیہ کے درمیان پاک امریکا تعلقات، سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، گرین فریم ورک،  توانائی،  موسمیاتی تبدیلیوں، ثقافت و تنوع سمیت باہمی تعلقات کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کا دوسرا روز

پاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت کا دور دوسرے روز بھی جاری ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 3 رکنی امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد میں مختلف وزارتوں کے حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ عام انتخابات اور موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلی سطحی امریکی وفد ہے۔

پاک امریکا تعلقات اور اس میں بہتری کا مفصل جائزہ

 امریکی وفد کے دورے میں پاک امریکا تعلقات اور اس میں بہتری کا مفصل جائزہ لیا جارہا ہے۔ مختلف وزارتی حکام سےملاقاتوں میں وفد پاک امریکا تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کررہا ہے۔

کن کن امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے؟

ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں بہتری، گرین فریم ورک، توانائی، زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں، ثقافت و تنوع سمیت باہمی تعلقات کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، عالمی حالات، سیکیورٹی معاملات خصوصی طور پر زیرغو ر ہیں۔ جبکہ امریکی وفد آج رات وطن واپس روانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp