باپ کے کھیل سے نفرت؟ ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان فٹ بال میں تیز ہوگیا

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں اپنے کیمرہ رول کو کلیئر کر رہی ہوں۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا کی اکثر اوقات نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے بیٹے کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر میں اذہان مرزا گلے میں میڈل پہنے اور ہاتھ میں ٹرافی اٹھائے کھڑے ہیں، ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں ان کے بیٹے کو فٹ بال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا کو دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، ایک تصویر میں وہ سفید ٹی شرٹ اور کالے رنگ کی جینز میں ملبوس دوستوں کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں، دوسری تصویر میں وہ جم میں موجود ہیں۔

شیئر کی گئی ایک تصویر میں انہیں بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تصاویر پر صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کسی نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ان کی طاقت ہی ان کی خوبصورتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارتی شائقین کی من پسند جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو علیحدہ ہوئے ابھی کچھ عرصہ ہوا ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔ میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے