ڈپریشن کی وجہ سے 30,30 گولیاں کھاتی تھی، اداکارہ صحیفہ جبار کا انکشاف

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی جس میں ذہنی صحت کے مسائل بھی شامل تھے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے بتایا’ میں 2013 سے ڈپریشن کا شکار تھی لیکن اس معاملے کو سمجھنے میں وقت لگا، جب میرا ڈپریشن شدید ہوگیا تو میں نے اس پر بات کرنا شروع کی۔‘

اداکارہ نے انکشاف کیا’ شدید ڈپریشن کی وجہ سے میرے دل کی دھڑکن فی منٹ 30 سے بھی کم ہوجاتی تھی جس کی وجہ سے مجھے شدید تکلیف ہوتی تھی اور میں اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک وقت میں 30،30 گولیاں کھاتی تھی۔ دوران سفر فضائی میزبانوں کو آگاہ کیا تھا کہ اگر میں بیہوش ہوجاؤں تو یہ نہ سمجھا جائے کہ مر گئی ہوں۔‘

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ ان کا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوچکا تھا کہ والدین اور شوہر بھی ان کی مدد نہیں کر پا رہے تھے۔ ایک بار ڈپریشن کے اٹیک میں بیرون ملک رہائش پذیر والدہ سے کہا کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ میں خود کشی نہ کروں تو جلد پاکستان آئیں جس پر وہ اگلے دن ہی پاکستان آ گئیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ان کی ذہنی صحت ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے مگر مکمل طور پر ڈپریشن سے نکلے میں وقت لگے گا۔ واضح رہے کہ صحیفہ جبار خٹک نے 2020 میں ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں ’میرب‘ کا کردار نبھایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور