اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے آخر کار برسوں بعد اپنے شوہر کی تیسری شادی کے بارے میں حیران کن انکشاف کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔
مزید پڑھیں
فرح اقرار نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قراۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، میں اقرار الحسن کی پہلی شادی اور پہلاج کے بارے میں جانتی تھی اور یہ سب باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔
قراۃ العین اقرار کے ساتھ ساتھ رہنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الگ الگ رہنا ٹھیک ہے کیونکہ آپ بہت سی لڑائیوں سے بچ جاتے ہیں،
اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے ان کی تیسری شادی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا اب مردوں کے بارے میں میرا خیال بدل گیا ہے، اس لیے نہیں کہ میں دوسری بیوی ہوں بلکہ میں نے قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کے بعد اپنے خیالات بدل لیے، میں اب ایک مختلف انسان ہوں، مجھے کوئی منفی سوچ اور غم نہیں ہے۔
تیسری شادی کی خبر کے بعد لوگوں کو لگا میں اداس ہوں، ایسا نہیں ہے، ان کے اور اقرار الحسن کے درمیان چیزیں ایک جیسی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر یہ تبصرہ کرتے ہیں کہ میں بہت اداس ہوں، وہ اسے اقرار الحسن کی تیسری شادی سے جوڑ دیتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بہت دکھی ہوں۔ میں زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں۔