شادی کی تقریبات میں ون ڈشن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احکامات دیے ہیں کہ صوبے بھر میں شادی کی تقریبات کے دوران ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

منگل کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے احکامات دیے کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات بحال کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اپنے اقدامات کی وجہ سے آئے روز خبروں میں رہتی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان پر تنقید کے نشتر برساتے ہیں تو وہیں کچھ کاموں کی وجہ سے عوام کی جانب سے ان کی تعریف بھی کی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں صوبے میں روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے کرنے کا حکم دیا تھا، جسے عوام کی جانب سے سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp