پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی، ڈیزل 8 روپے 42 پیسے سستا

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی ہے جبکہ ڈیزل 8 روپے 42 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے ہوگی جبکہ ڈیزل 281 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا تھا جبکہ ڈیزل 8 روپے 14 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں