’ ہیرامنڈی‘ میں کون سے پاکستانی اداکاروں کو شامل کرنے کا سوچا گیا تھا؟

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت میں وہ اپنی مشہورویب سیریز’ ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں بعض پاکستانی اداکاروں کو شامل کرنے کا سوچ رہے تھے۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا ایک حالیہ انٹرویو یوٹیوب پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ  ایک وقت میں اپنی مشہور سیریز  ’ہیرامنڈی‘ کے لیے پاکستانی اداکاروں کو سر فہرست سمجھتے تھے۔

واضح رہے کہ ہیرامنڈی مشہور نیٹ فلیکس سیریز ہے۔ او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم پر یہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں پہلی فلم ہے۔ اس کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شرمین سیگل، شیکھر سمن اور دیگر شامل ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ ان کے ذہن میں یہ خیال 18 سال سے تھا۔

’میں نے ریکھا جی اور پھر کرینہ اور رانی مکھرجی کے بارے میں سوچا۔ یہ اس وقت کی فلم تھی۔ تب میں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں بھی سوچا تھا اور ایک وقت میں عمران عباس اور فواد خان بھی میرے ذہن میں تھے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp