چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلی جائے گی یا نہیں؟ پی سی بی چیف نے واضح کردیا

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چمیپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی چل رہی ہے، کیا بھارتی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلنے آئے گی؟ تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ اب ویمن کرکٹ ٹیم پر بھی بھی اتنی ہی توجہ دی جائے گی جتنی مینز کرکٹ ٹیم پر دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں ہونی ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 وینیوز راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھے جائیں تاکہ سفر کم سے کم ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp