پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فضائی آپریشن کیوں معطل کیا؟

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی اپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو  خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔

’پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتی ہی پی ائی اے اپنا فضائی اپریشن کا فی الفور اغاز کر دے گا۔‘

ترجمان پی آئی اے نے متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp