پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت ہوگی، محسن نقوی

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی۔ پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف۔ بہتر اور تیز رفتار بنانے کا پلان طلب کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں نادرا سینٹرز کے دورے کیے اور حالات کا جائزہ لیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سینٹرز پر آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔ وزیر داخلہ نے 6 بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لیے مؤثر ایکشن کا حکم بھی دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا کے آپریشنل روم کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے بارے بریفنگ دی گئی۔ نادرا کو عوام کے لیے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم