’کیا کھویا، کیا پایا‘؟ ماہرہ خان کی معنی خیز پوسٹ

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان جنہیں حال ہی میں منفرد اسٹائل اور متاثرکن فیشن کی بدولت ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اپنی زندگی میں ملنے والی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے لگیں۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک معنی خیز پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں ہیں کہ اب جائزہ لینے لگ گئی ہیں کہ آخر انہوں نے زندگی میں کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے؟

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے مداحوں سے رائے بھی مانگی کہ کیا انہوں نے بھی اپنی غلطیوں اور کامیابیوں کا احتساب کیا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے رائے مانگنے پر مداحوں نے مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ زندگی کا بس یہی ایک مرحلہ ہے، جو کھویا نہ وہ ساتھ لائے تھے اور جو پایا نہ وہ ساتھ لے کر جائیں گے، صارف کا مزید کہنا تھا کہ زندگی اور لوگ پیچیدہ ہیں، کبھی کبھی تو سانس لینے میں دم گھٹ جاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ زندگی کیسی ہے، اور آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ بالکل ہم بھی اپنی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں لیکن اتنی صبح صبح نہیں، اس وقت تو ہم صرف یہ سوچتے ہیں کہ آفس جانا ہے یا نہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میں اکثر سوچتا ہوں کہ زندگی ایک بہت سنجیدہ چیز ہے، یہاں کوئی ایک چیز یا ایک شخص ایسا نہیں ہے جو ہمیشہ کے لیے ہماری زندگی میں رہتا ہے۔ جو کچھ ہمارے پاس ہے ہم وہ مسلسل کھوتے رہتے ہیں اور پھر ہمیں نئے متبادل ملتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چیز جو مستقل رہتی ہے وہ ہے اللہ کی موجودگی۔ یہ کبھی نہیں بدلتی اور میرا اندازہ ہے کہ یہ تمام سوالوں کا جواب ہے۔

آمنہ عالم لکھتی ہیں کہ میں عام طور پر کامیابیوں اور ناکامیوں کے بارے میں اس وقت سوچتی ہوں جب میں کسی مشکل وقت سے گزر رہی ہوتی ہوں، انہوں نے ماہرہ خان سے کہا کہ امید ہے آپ ٹھیک ہوں گی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ابھی تو زندگی میں کیا کیا کھویا کا مرحلہ چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان بھی ہے۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp