پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکر کامران خان کی گمشدگی کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکر کامران خان کی گمشدگی کیس کی سماعت کی۔ کامران خان کی اہلیہ نے عدالت کو بتایا کہ میرے شوہر 3 روز سے لاپتا ہیں، ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک ان کا کچھ پتا نہیں ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کی کاپی ہے آپ کے پاس؟ انہیں بتایا گیا کہ جی ایف آئی آر کی کاپی ہے، 30 اپریل کو ایف آئی آر ہوئی ہے۔ اس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ ایف آئی آر پڑھیں۔ کامران خان کی اہلیہ نے بتایا کہ میرے شوہر کو اسپتال کے سامنے سے اٹھایا گیا ہے، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اس معاملے کو دیکھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں ابھی متعلقہ ایس ایچ او سے رابطہ کرتا ہوں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ صرف ایس ایچ او سے نہیں، آئی جی سے بھی رابطہ کریں اور اس مسئلے کو حل کریں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل انعام یوسفزئی نے کہا کہ میں آئی جی اور متعلقہ ایس ایچ او سے ابھی رابطہ کرتا ہوں۔

ہمیں پتا ہے کہ کامران خان کہاں ہے لیکن تحمل سے کام لیا ہے، شیر علی ارباب

پی ٹی آئی رہنما شیر علی ارباب نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اغوا کاریوں کا سلسلہ کسی پارٹی یا محکمے کے مفاد میں نہیں، ہمیں پتا ہے کہ کامران خان کہاں ہے لیکن تحمل سے کام لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکر کامران 4 دن سے لاپتا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کا شکریہ کہ آج مغوی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی اور پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ آوازیں دبانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

شیر علی ارباب نے کہا کہ جو بھی ایسے کارروائیوں میں ملوث ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام یہ مزید برداشت نہیں کریں گے۔ رواں سال پشاور میں 15 دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں۔ ملک میں مسائل ہیں لیکن ہماری ترجیحات کچھ اور ہیں۔ ابھی تک ہم نے ایک لحاظ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج جس طرح اداروں کے نام لیے جا رہے ہیں ایسے پہلے کبھی نہیں ہوا، عوام کے دلوں میں پہلے اداروں کے لیے عزت و احترام تھا ایسی کارروائیوں سے لوگ متنفر ہورہے ہیں۔ اس صوبے کے عوام نے ہمیں مینیڈیٹ دیا ہے۔ ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے، اگر ہم مزاحمت میں لگے رہے تو پھر عوام کے مسائل حل کرنا مشکل ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟