ملک کے بیشتر علاقوں میں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع آبر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی، جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، مطلع جزوی آبر آلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔

 تاہم خیبرپختونخوا ، شمالی بلوچستان میں چند مقاما ت پر بارش، بوندا باندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خضدار 12،کوئٹہ ( سمنگلی)01 اور خیبرپختونخوا میں میر کھانی 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،جیکب آباد،دادو میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟