کہاں برسیں گے بادل اور کہاں گرمی زور دکھائے گی؟

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بادل، بارش اور تیز ہوائیں۔کہیں گرمی تو کہیں جھکڑ چلیں گے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برسنے کی امید۔ مری اور گلیات ٹھنڈی ہواؤں کی لپیٹ میں۔ پنجاب اور سندھ کے جنوبی اضلاع گرم ترین۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تو کہیں بادل تو کہیں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ وفاقی دارالحکومت سمیت مری اور گلیات موسم خشک تاہم شام میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ برسات ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم گرم رہے گا تاہم چترال، سوات، دیر، کوہستان، شانگلہ اور مانسہرہ میں بادل برسیں گے۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہےگا۔ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع گرم رہیں گے جبکہ چاغی اور نوشکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز سب سے گرمی نواب شاہ میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp