گندم اسکینڈل پر نواز شریف سخت برہم، وزیراعظم 6 مئی کو لاہور طلب

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے گندم اسکینڈل پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کو 6 مئی کو لاہور طلب کر لیا۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا 6 مئی کو گندم اسکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ہونے والے پارٹی کے ایک اہم مشاورتی اجلاس میں نوازشریف نے گندم کے بحران پر خاصی برہمی کا اظہار کیا اور اس کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

گندم اسکینڈل کےحقائق سامنے آنے پر پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرے گی اور کسانوں سے گندم کیسے خریدیں اس طریقے پر بھی مختلف آپشنز زیر غور آئے۔

اجلاس میں گندم خریدنے کے معاملے پر کسانوں کو 500 ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کی آپشن بھی زیر غور آیا۔

نوازشریف نے ہدایت کی کہ کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دے دیا جائے۔

اجلاس میں نگراں حکومت کے دور میں گندم کی درآمدگی پہلے کرنے اور منظوری بعد میں دیے جانے والا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

نواز شریف کو بتایا گیا کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25 روز کے بجائے 7 روز میں پاکستان پہنچا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp