گندم خریداری: وزیراعظم نے کسانوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گندم کی خریداری پر پیشرفت اور بار دانے کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کردی جو 4 روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم نے لاہور میں گندم کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت اور کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات پر اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

شہباز شریف نے استفسار کیاکہ گندم کی خریداری کے لیے کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیونکر درپیش ہیں؟

انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے۔ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جارہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں