وراثت میں حصے کے لیے دانیہ شاہ نے بیوہ کو بھی طلاق دلوانے والا وکیل چُن لیا

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے کروڑوں کا وکیل کرلیا۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین کی ازدواجی زندگی کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے، دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت کی زندگی میں طوفان برپا ہوا جس نے انہیں شدید ڈپریشن کا مریض بناکر موت کی نیند سلا دیا۔

عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ ان کی وراثت سے اپنا حصہ بھی حاصل کرنا چاہتی تھیں جس کے لیے ایک بار پھر انہوں نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ دانیہ شاہ کے وکیل نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کے لیے 2 کروڑ روپے دیے ہیں۔

ویڈیو میں وکیل کا کہنا تھا کہ ’سب مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں تو آج میں بتا دیتا ہوں کہ میں اللہ کے بندوں کی مدد کرتا ہوں جس کے صلے میں اللہ میری مدد کرتا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’عامر لیاقت سے وراثت حاصل کرنے کے لیے دانیہ شاہ نے میری مدد طلب کی جس کے عوض انہوں نے مجھے 2 کروڑ روپے دیے ہیں‘۔

دانیہ شاہ کی جانب سے وکیل کو 2 کروڑ روپے فیس دینے کا سن کر سوشل میڈیا صارفین حیران و پریشان ہوگئے۔ صارفین نے طنزیہ انداز میں دانیہ شاہ کے وکیل کو موسمی وکیل کا لقب دیتے ہوئے عجیب و غریب تبصرے شروع کردیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایسا وکیل ہے جو بیوہ کو بھی طلاق دلواسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!