سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کے مؤقف کی اہم قانونی اور سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے نے واضح کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اس کی قانونی پابندی کا پابند ہے۔

ان کے مطابق فیصلے سے پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ بھارت کے لیے شرمندگی کے سوا کچھ نہیں، عطااللہ تارڑ

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے لیے سندھ طاس معاہدہ محض ایک دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ ملک کے آبی وسائل اور قومی مفادات کے تحفظ سے جڑا ایک اہم بین الاقوامی قانونی انتظام ہے۔

عالمی ثالثی عدالت کا متفقہ فیصلہ پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری ہر فریق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری، عالمی قانون کی بالادستی اور ریاستوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے احترام کے اصول مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے آئینی، قانونی اور سفارتی ذرائع بروئے کار لاتا رہے گا۔

انہوں نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت سے خطے میں پانی سے متعلق معاملات کو بین الاقوامی قانون اور طے شدہ معاہدوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت کا برقرار رہنا پاکستان کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے مستقبل میں آبی تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی قانونی اصولوں کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی،  ہزاروں تاحال لاپتہ

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!