ایشین گیمز اسکواش: پاکستان مینز ٹیم فائنل میں، گولڈ میڈل کی جنگ بھارت سے آج ہوگی

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز اسکواش کے مینز ٹیم مقابلے میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اب قومی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن ملائشیا کو شکست د ی۔

سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے ہانگ کانگ کو دو ایک سے ہرایا۔ ناصر اقبال اور نور زمان نے میچز جیتے جبکہ عاصم خان کو اپنے میچ میں ناکامی ہوئی۔

نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہینری کو پہلے میچ میں تین ایک سے شکست دی، نور زمان کی جیت کا اسکور 10-12، 11-7، 6-11 اور 8-11 تھا۔

ناصر اقبال نے منگ ہونگ ٹینگ کو شکست دی۔ ان کا اسکور 3 -11، 5-11 اور 5-11 رہا جبکہ عاصم خان اپنا میچ نہیں جیب سکے۔

پاکستان سنہ 2010 کے بعد ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش کے فائنل میں پہنچا ہے۔

دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپیئن ملائیشیا کو شکست دے کر روایتی حریف پاکستان کے خلاف فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارتی ٹیم نے ملائیشیا کو صفر 2 سے شکست دے کر دوسری بار ایشین گیمز میں مردوں کی ٹیم کے فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت نے سنہ 2014 کے ایشین گیمز میں فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر گولڈ جیتا تھا۔

اب پاکستان اس ایونٹ میں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے روایتی حریف بھارت سے ہفتہ 30 ستمبر کو نبرد آزما ہوگا۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp