عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف، تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، انوارالحق کاکڑ

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک باہر سے منگوانے کے لیے ڈالر خرچ کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں مگر پاکستان کے عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ اضافی گندم کا معاملہ صرف 3 سے ساڑھے 3 ٹن کا ہے، اگر تحقیقاتی کمیٹی نے مجھے طلب کیا تو ضرور جاؤں گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ کرپشن کے لیے نگراں دور میں گندم درآمد کی گئی، ہم نے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی حکومت کا پیسا بچاتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی حکومت گندم درآمد نہیں کرے گی یہ پرائیویٹ سیکٹر کرے۔

انہوں نے کہاکہ سب کے سب نے ہمیں چور ڈیکلیئر کیا ہے، اگر تحقیقاتی باضابطہ طور پر طلب کرے گی تو معاونت کے لیے ضرور جاؤں گا۔

واضح رہے کہ حکومت کے پاس اسٹاک موجود ہونے کے باعث کسانوں سے گندم کی خریداری نہیں کی جارہی جس کے خلاف کسانوں نے 10 مئی سے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جن لوگوں نے گندم درآمد کی ہے ان کو پھانسی پر چڑھایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کسانوں کے تحفظات سننے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے مگر کسانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی