گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید کردی

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو کمیٹی کے سامنے طلب نہیں کیا گیا۔

گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے وفاقی سیکریٹری کابینہ کامران افضل نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو کمیٹی نے طلب نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ سابق نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

کامران افضل نے کہاکہ میں اپنے دائرہ کار میں رہ کرکام کررہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق جو خبریں چلائی جارہی ہیں وہ درست نہیں۔

واضح رہے کہ گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کو کل طلب کیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت ملک میں گندم تیار ہے لیکن حکومت اس بنیاد پر کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی کہ ان کے پاس پہلے سے اسٹاک موجود ہے۔

یہاں نگراں حکومت پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ جب گندم کی تیاری کا سیزن قریب تھا تو پھر گندم کی امپورٹ کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp