گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپیاں بنانے والی خواتین اب بہت ہریشان ہیں کیونکہ پرانے دور میں خواتین ٹوپیاں پہنا کرتی تھیں۔
خواتین کی پہنی جانے والی روایتی ٹوپیاں گھروں میں تیار کی جاتی تھیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ ٹوپیاں مارکیٹوں میں بھی بنائی جارہی ہیں لیکن خواتین کے ٹوپیاں پہننے کا رواج کم ہوگیا ہے اور اب بہت کم خواتین ایسی ہیں جو روایتی ٹوپیاں پہنتی ہیں۔
اب یہ ٹوپیاں بوڑھی خواتین پہنتی ہیں یا مختلف تہواروں پر عام خواتین بھی پہن لیتی ہیں۔
خواتین میں ٹوپیاں پہننے کا رواج کم ہونے کے باعث خریداری نہیں ہورہی، اور خواتین کا کاروبار ٹھپ ہو کررہ گیا ہے۔