صدرمملکت آصف زرداری کا دورہ کوئٹہ، مصروفیات کیا ہوں گی؟

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرمملکت آصف زرداری 2 روزہ دورے پر آج سہ پہر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلی سول حکام موجود ہوں گے۔

سرکاری ذرائع  کے مطابق صدر آصف زرداری اپنے 2 روزے دورے میں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے اس کے علاوہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیراعلی سرفراز بگٹی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہوں گی۔

دورے کے پہلے روز صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، سرکاری ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوسرے روز صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی صدر مملکت علی زرداری کے صوبائی دارالحکومت کے دورے کا حصہ ہوں گی، جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ایئر پورٹ روڈ، زرغون روڈ اور اتحاد چوک کو بینروں سے سجایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp