سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، عدلیہ دیگر مقدمات بھی ایسے ہی سنے، گوہر خان

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، عوامی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، ہماری عدلیہ سے درخواست ہے دیگر مقدمات کو بھی ایسے ہی سنیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مخصوص نشستیں تھیں، ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہوا تھا۔ ہماری 78 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دی گئیں، ہم یہ کہتے رہے کہ کسی جماعت کو اس کے حق سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں، ان مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کا حق تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس پوائنٹ پر مذاکرات ہوئے سب کو بتائیں گے۔ حکومت مخصوص نشستوں پر آئین میں ترمیم کرنے جا رہی تھی جو اب ناکام ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 78 افراد ووٹ نہیں دے سکتے۔ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ مزید انصاف ملے گا۔ الیکشن کمیشن کا آرڈر غیر آئینی تھا، آج کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے 78 مخصوص نشستوں پر آنے والوں کو اجنبی قرار دیدیا ہے۔ حکومت آج کے بعد دو تہائی اکثریت سے محروم ہوچکی ہے۔ فارم 47 پر ہماری درخواست چلی آرہی ہے، سپریم کورٹ نے درخواست سنی تو 180 سیٹیں ملیں گی۔ خان صاحب کے مقدمات بھی پینڈنگ ہیں، امید ہے سپریم کورٹ ان پر جلد فیصلہ کرے گی۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کو شکست ہوئی ہے، فتح آئین اور سچائی کی ہوگی۔ جبکہ رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ دن دیہاڑے ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا مگر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے، آج مبارک دن ہے ہمارا دل دکھا ہوا تھا۔ چوری شدہ مینڈیٹ پر عدالت کا فیصلہ اچھا لگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں