سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی کمی کے بعد ایک بارپھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے بعد 240500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2143  روپے اضافے کے بعد 206190  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189007  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 21 ڈالر اضافے کے بعد 2322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp