وہ چیزیں جو مائیکرو ویو میں گرم نہیں کرنی چاہئیں؟

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مائیکرو ویو نے انسان کی زندگی کو آسان بنایا ہے اس سے نہ صرف کھانا گرم کیا جا سکتا ہے بلکہ کھانا پکایا بھی جاسکتا ہے اور بیکینگ بھی کی جاتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 3 چیزیں ایسی ہیں جو اس میں نہیں رکھنی چاہئیں۔

انڈے

اگر آپ مائیکرو ویو میں کچے انڈے رکھنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو رکنے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈے اس میں رکھنے سے  فوری طور پر پھٹ جاتے ہیں، اس سے مائیکرو ویو کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ٹماٹر کی چٹنی

مائیکرو ویو اوون مں ٹماٹر کی چٹنی کو گرم کرنے سے اکثر دھماکوں اور بجلی  کے خطرات ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹماٹر کی چٹنی کو گرم کرنے کے لیے عام طور پر زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، اوون میں بہت زیادہ درجہ حرارت ہونے سے یہ پھٹ سکتی ہے۔

پانی

بہت سے لوگ مائیکرو ویو میں پانی کو گرم کرتے ہیں مگر ایسا کرنا خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp