شیر افضل مروت نے وقاص اکرم کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی فراڈ قرار دیدی

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے جھنگ سے منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کرنے پر اس عہدے کے متنازعہ امیدوار شیر افضل مروت نے اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے اسے فراڈ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب نے نہ تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

’میں کل ان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔‘

خیبر پختونخوا سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور عمران خان کی قانونی ٹیم کے اہم رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ کل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد سب کو آگاہ کریں گے۔

’پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے رجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp