شیخ وقاص اکرم اپنی چیئرمین پی اے سی نامزدگی سے بے خبر نکلے

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامزد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم اپنی نامزدگی کے حوالے سے بے خبر نکلے۔

میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی تک مجھے پارٹی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ مجھے چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا گیا ہے اس لیے کسی بحث میں نہیں پڑوں گا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ شیر افضل مروت ہمارے بھائی ہیں اور پارٹی میں ان کی اپنی ایک اہمیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی اے سی کے لیے عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا کیونکہ ہم ہر اس فیصلے پر عمل کرتے ہیں جو ان کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدگی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی کوئی بات نہیں، پارٹی میں کوئی ڈویژن نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی سے انتقام نہیں لیں گے اور فتح مکہ والا ماڈل اپنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے جب شیر افضل مروت کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا تو جہاں حکومت کی جانب سے ان کے نام پر اعتراض کیا گیا وہیں پی ٹی آئی کے اندر سے بھی یہ آواز اٹھنا شروع ہوگئی تھی کہ تمام عہدے خیبرپختونخوا کو دے کر پنجاب کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس لیے اس عہدے پر پنجاب سے کسی رکن اسمبلی کو نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے اپنے ردعمل نے کہا ہے کہ کل عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘