لاہور: منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث جورڈن گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے اور بدنام زمانہ جورڈن گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جورڈن گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

عمران کشور نے بتایا کہ گینگ کے سرغنہ جورڈن کی اصل شناخت نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج تھی تاہم موثر حکمت عملی کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں محمد علی، عزیر، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، فاطمہ اور ثنا شامل ہیں جبکہ گینگ کے سرغنہ کا اصل نام محمد ایوب ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان انتہائی چالاکی سے فیک آئی ڈیز بنا کر پاکستان میں موجود منشیات سپلائرز سے رابطہ کرتے تھے، لاہور کے علاقے فیز 6 میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے 9 ممبران کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

عمران کشور نے انکشاف کیا کہ ملزمان لاہور میں ایلیٹ کلاس اور اسکول، کالجز، یونیورسٹیوں میں منشیات فروخت کرتےتھے۔

انہوں نے کہاکہ ملزمان سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp