لاہور پولیس کا انسداد منشیات یونٹ ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہورپولیس کا اینٹی نارکوٹیکس (اے این ایف) یونٹ مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، انچارج ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ کیش اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس نے منشیات فروشی کے سدِباب کے لیے اینٹی نارکوٹیکس یونٹ بنایا، تھانہ گلشن اقبال میں انچارج ڈی ایس پی مظہر اقبال مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے۔

اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ایک گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر انچارج ڈی ایس پی کے گھر چھاپہ مارا تومبینہ طور پر ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ کیش، 7 کلو آئیس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

تاہم چھاپے سے کچھ دیر پہلے ڈی ایس پی مظہر اقبال موقعہ سے فرار ہو گئے۔ اس معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ فورس میں جزا اور سزا کا عمل جاری ہے، ہر جرم کی تحقیقات ہو گی۔

پولیس حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے یونٹ کے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف اور ہیڈ کانسٹیبل شکیل سمیت 4 پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟