صدر آصف زرداری پہلے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ودیگر کی ملاقاتیں

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں جہاں ان سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، میر ظہور بلیدی نے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ سردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم کھوسہ، فیصل جمالی، علی حسن زہری، قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور رکن صوبائی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نواب ثنااﷲ زہری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔

قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور انہیں صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp