اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک خط لکھا ہے جس میں اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم سے آگاہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ نے جسٹس بابر ستار کے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم کا کیس کل ہی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی۔ جس پر عدالت عالیہ نے تردید جاری کی تھی کہ بابر ستار امریکی شہری نہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر ہیں جسے دوسرے درجے کا شہری کہا جاتا ہے جو ووٹ ڈالنے کے علاوہ تمام سہولیات سے استفادہ کرسکتا ہے۔