انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز ہے؟

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈاکٹر راجر کلارک کے مطابق انسانی آنکھ کی ریزولوشن 576 میگا پکسلز ہے، جب آپ آئی فون 7 کے کیمرے کے 12 میگا پکسلز سے اس کا موازنہ کرتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے لیکن اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ کیا انسانی آنکھ واقعی کیمرے سے مشابہ ہے؟

مسکرائیں!

576 میگا پکسلز ریزولوشن کا مطلب یہ ہے کہ اتنی تیز اور واضح تصویر والی اسکرین بنانے کے لیے کہ آپ انفرادی پکسلز میں فرق نہ کر سکیں، آپ کو 576 ملین پکسلز کو اپنے فیلڈ آف ویو کے، یعنی وہ منظر جہاں تک نظر جائے، سائز کے علاقے میں پیک کرنا ہوگا۔

اس نمبر کے حصول کے لیے، ڈاکٹر کلارک نے فیلڈ آف ویو میں زیادہ سے زیادہ بصری نفاست کو فرض کیا، یعنی انہوں نے فرض کرلیا کہ آپ کی آنکھیں آپ کے سامنے کے منظر کے گرد گھوم رہی ہیں۔ لیکن ایک سنیپ شاٹ کی لمبائی کی نظر میں، ریزولیوشن اس کے ایک حصے تک یعنی تقریباً 5 سے 15 میگا پکسلز تک گر جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی آنکھوں میں بہت سی خامیاں ہیں جو کیمرے میں قابل قبول نہیں ہوں گی، آپ کو صرف اپنے نقطہ نظر کے مرکز میں ایک بہت ہی چھوٹے علاقے میں ہائی ریزولیوشن نظر آتا ہے، جسے فوویا کہتے ہیں۔

ماہرین چشم کے مطابق آپ کے پاس ایک نابینا جگہ ہے جہاں آپ کا بصری اعصاب آپ کے ریٹینا یعنی آنکھ کے پردہ اول سے ملتا ہے، آپ نہ صرف مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے بلکہ اپنے بصری نظام میں موجود ان خامیوں کو درست کرنے کے لیے اپنی نظریں کسی منظر کے گرد گھماتے ہیں۔

غلط سوال

انسانی آنکھوں کی میگا پکسل ریزولوشن کتنی ہے؟ یہ حقیقتاً ایک غلط سوال ہے، آنکھ کیمرے کا لینس نہیں ہے، جو اپنے میموری بینک میں محفوظ کرنے کے لیے اسنیپ شاٹس لے رہی ہے، بلکہ یہ ایک جاسوس کی طرح ہے، جو آپ کے آس پاس کے ماحول سے سراغ جمع کرتا ہے، پھر انہیں دماغ میں واپس لے جاتا ہے تاکہ ٹکڑوں کو ایک ساتھ رکھا جائے اور ایک مکمل تصویر بنائی جائے۔

یقینی طور پر ایک اسکرین ریزولوشن ہے جس پر ہماری آنکھیں اب پکسلز میں فرق نہیں کر سکتی ہیں اور بعض کے مطابق، یہ پہلے سے موجود ہے لیکن جب بات ہمارے روزمرہ کے بصری تجربے کی ہو تو میگا پکسلز میں بات کرنا بہت آسان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp