بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار دہشتگرد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشتگردوں کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیاری کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور حساس اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ 2 انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حسن سردار نیازی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تخریب کاری کا سامان، 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار دہشتگرد ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے، ملزمان تمام تفصیلات اور تصویریں بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی حسن سردار کے مطابق ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس نے گرفتار راء ایجنٹس کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ ملزمان دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور اعلی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور اسلحہ ملا ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹس کی ریکی کرکے تفصیلات بیرون ملک بھیجتے تھے، ملزمان کو بیرون ملک سے ادایئگیاں بھی ہوتی رہی ہیں۔

تفتیشی عدالت نے استدعا کی ہے کہ ہائی پروفائل ملزمان سے جامع تفتیش اور نیٹورک کے دیگر ملزمان کی معلومات کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے

عدالت نے ملزمان خاور اور جابر کو 3 روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp