پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کا قتل، گارڈین نے بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی جریدے گارڈین نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑ میں بھارت غیر ملکی سرزمین بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے۔

خطے میں دہشتگردی پھیلانے اور مذموم مقاصد  کے حصول کی خاطر بھارت کے مکروہ عزائم پرمشہور  بین الاقوامی جریدے  گارڈین نے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار غیر ملکی سرزمین پر منظم حکمت عملی کے تحت معصوم افراد کو قتل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

رپورٹ میں انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار ان لوگوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جنہیں وہ بھارت کا دشمن سمجھتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را پر مودی کا براہ راست کنٹرول ہے۔

’پچھلے سال بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی جب کینیڈین سرزمین پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے۔۔۔خالصتان تحریک کے حامی سکھ علیحدگی پسندوں کو بغض کی آڑ میں پاکستان اور مغرب دونوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘

امریکا اور کینیڈا کی جانب سے بھی یہ الزام عائد کیا جاچکا ہے کہ بھارت کینیڈا میں سکھ کارکن کے  قتل سمیت دیگر سکھ رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہے، برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو مٹانے کی آڑ میں بھارت غیر ملکی سرزمین بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

پچھلے سال بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی جب کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے۔ (فائل فوٹو)

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک کے سر کردہ رہنما پرمجیت سنگھ پنجواڑ کو بھی گزشتہ سال لاہور میں قتل کردیا گیا تھا، جس کے تانے بانے بھی بھارت سے ہی ملتے ہیں، پرمجیت سنگھ پنجواڑ کے  قتل کی منصوبہ بندی بھارتی ایجنٹوں نے ریاست کیرالا میں کی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی بار بھارتی انٹیلیجنس اہلکاروں نے پاکستان میں مبینہ کارروائیوں کا اعتراف کیا، سکھ رہنماؤں کی اموات  مشرق وسطیٰ کے ایک ملک میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بھارتی انٹیلی جنس سلیپر سیلز کے ذریعے کی گئیں۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں ہلاکتوں میں اضافے کا سبب بھارتی سلیپر سیلز ثابت ہوئے جو معصوم پاکستانیوں کو قتل کرنے کے لیے لاکھوں روپوں کے عوض استعمال ہوتے رہے، بھارتی انٹیلیجنس ایجنٹس کے مطابق پلوامہ کی طرز کے آپریشنز کرنے کے لیے حکومت کی اعلیٰ ترین سطح سے منظوری شامل ہوتی ہے۔

انٹیلیجنس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 2023 میں ٹارگٹڈ قتل کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جن میں سے بیشتر میں بھارت براہِ راست ملوث تھا، خطے میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے لیے بھارت نے اسرائیل اور روس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ٹریننگ حاصل کی جو غیر ملکی سرزمین پر ماورائے عدالت قتل سے منسلک ہیں۔

اس سے قبل امریکی حکام نے بھی نیو یارک میں مقیم ایک ممتاز سکھ علیحدگی پسند رہنماکے قتل کے منصوبے میں بھارتی شہری کو مورد الزام ٹھہرایا تھا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس کا ایک سینیئر فیلڈ افسر  قتل کی سازش میں ملوث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں 959 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

علاقائی غیر یقینی کے باوجود پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ