خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے اسلام آباد میں 16 آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں نوجوانوں کو جدید ترین ہنر سکھائے جائیں گے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ جدید ترین آئی ٹی لیب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 ڈگری کالجز میں قائم کی جائیں گ، جہاں نوجوانوں کو جدید ترین ہنرسکھائے جائیں گے جس سے ان کے لیے روزگار کے موقعوں میں اضافہ ہوگا۔

’ان آئی ٹی لیب میں طلبا کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت اور گیم ڈویلپمنٹ میں 6 ماہ کے کورسز کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں تقریبا 1ہزار طلبا کو کورسز پیش کیے جائیں گے، جو مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔‘

یہ کورسز مئی 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے، وزارت تعلیم نے مزید بتایا کہ اب تک ان کورسز کے لیے 3 ہزار6 سو طلبا اندراج کراچکے ہیں، ان کورسز کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے نسٹ، نیشنل اسکلز یونیورسٹی، کامسیٹس اور نمل جیسی معروف یونیورسٹیوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ان 16 جدید ترین آئی ٹی لیب تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن