گنیز ورلڈ ریکارڈ بالوں کے خوبصورت ریکارڈز سے بھرا ہوا ہے، لیکن گومز خاندان کے پاس یہ اپنی قسم کا انوکھا ریکارڈ موجود ہے۔ میکسیکو کا یہ خاندان اپنی غیر معمولی جینیاتی حالت کی بدولت دنیا میں سب سے زیادہ بالوں والا خاندان ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے گومز کا 19 افراد پر مشتمل خاندان 5 نسلوں پر محیط ہے۔ خاندان کے 4 افراد انتہائی نایاب جینیاتی حالت سے متاثر ہیں جسے پیدائشی جنرلائزڈ ہائپرٹریکوسس (سی جی ایچ) کہا جاتا ہے۔ ان کی سب سے نمایاں خصوصیت چہرے اور دھڑ کے زیادہ بال ہیں۔
ہائپرٹریکوسس پیدائش کے وقت ظاہر ہوسکتا ہے یا وقت کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے۔ سب سے زیادہ بالوں والے خاندان کے معاملے میں یہ ایک مسئلہ ہے جو پیدائش کے وقت سے قابل شناخت ہے۔ گومز خاندان نے سائنسدانوں کو سی جی ایچ کے ذمہ دار جین کا تجزیہ کرنے میں مدد کی، نتیجتاً معلوم ہوا کہ یہ حالت بنیادی طور پر ایکس کروموسوم سے وابستہ ہے۔ جو والدین اسے اپنے بچوں کو منتقل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
نیشنل سینٹر فار ایڈوانسنگ ٹرانسلیشنل سائنسز کی رپورٹ کے مطابق یہ بیماری چہرے کی ہلکی خرابیوں (بشمول ناک کے کھلنے اور جبڑے کے معتدل پھیلاؤ) اور کبھی کبھار دانتوں کی بے قاعدگیوں اور بہرے پن سے منسلک ہو سکتی ہے۔ اگرچہ یہ حالت اپنے آپ میں نرم نوعیت کی ہے، جیسا کہ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی وضاحت کہ اس مرض کے ساتھ نفسیاتی صدمہ جڑا ہے، جس کی وجہ کاسمیٹک کی خرابی ہے۔
گومز خاندان کے معاملے میں، خواتین کے ہلکے درمیانے رنگ کے بال ہوتے ہیں جبکہ مردوں کے قریباً 98 فیصد جسم پر موٹے بال ہوتے ہیں، ہتھیلیوں اور تلوؤں کے علاوہ۔ ان کی انوکھی ظاہری شکل نے یقینی طور پر ان کی زندگی کو آسان نہیں بنایا، لیکن برسوں میں اعتماد پایا ہے اور اپنی ظاہری شکل سے محبت کرنا سیکھ لیا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ دنیا کے سب سے زیادہ بالوں والے لڑکوں میں سے ایک ہونا مجھے خاص بناتا ہے اور میں مشہور بھی ہوں۔ لیری ایک ماہر ایکروبیٹ، آرٹسٹ اور جادوگر ہیں، انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنایا ہے۔ لیری نے بتایا کہ وہ مہینے میں ایک بار اپنے بالوں کو سنوارتے ہیں لیکن ان کے بال ہمیشہ جلدی بڑھتے ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خارش ہے اور میں انکار کرتا ہوں، یہ میری معمول کی زندگی ہے اور میں اس کا عادی ہوں۔ لیری سان برنارڈینو، اب کیلیفورنیا میں رہتا ہے۔
جلد کے ماہرین کیمیائی آپشنز بھی تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن لیزر کے ذریعے بالوں کو ہٹانے، ویکسنگ اور شیونگ جیسے مختلف آپشن ہائپر ٹریکوسس افراد کو راحت فراہم کرتے ہیں۔ ماضی میں ہائپرٹریکوسس افراد کی انفرادیت کا استحصال کیا جاتا تھا اور غلط سمجھا جاتا تھا۔ گومز خاندان اور اس کی حیرت انگیز کہانی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تاریخ میں منفرد ہے۔