وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اے این ایف حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کو پی ٹی آئی جوائن کروا لیں تو وہ ٹریس ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ’میرے پاس ایک لسٹ آئی جس میں 47 یا 48 منشیات فروش تھے، میں نے متعلقہ حکام سے پوچھا کہ ان میں سے کتنے گرفتار ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ 6 گرفتار ہوئے ہیں۔‘
لسٹ آئی جس میں 48 بڑے منشیات فروش تھے میں نے پوچھا اس میں کتنےگرفتار ہوئے ہیں؟بتایا ابھی تک 6 گرفتار ہوئے ہیں،میں نےکہا باقی کہاں ہیں؟کہتے ابھی ٹریس نہیں ہوئے،
“میں نے کہا پی ٹی آئی جوائن کرا لو، پی ٹی آئی سےایک پوسٹ اورکمنٹ کرتاآپ اس کوبھی ٹریس کرالیتے ہیں”
علی آمین گنڈاپور pic.twitter.com/ZFpKEmHEge
— Ali Tanoli (@alitanoli12) May 6, 2024
علی امین گنڈاپور نے کہا ’میں نے پوچھا کہ جو گرفتار ہوئے ہیں وہ کہاں ہیں؟ بتایا گیا کہ عدالتوں کے ذریعے چھوٹ گئے۔ میں نے کہا پھر پکڑو، جیسے ہی گھر جاتے ہیں پھر پکڑو، 2 مہینے جیل میں رہیں گے، پھر گھرجائیں گے پھر پکڑو، ایک ٹائم آئے گا کہ ان کے گھر والے ہی ان کو کہیں گے کہ آپ یہ کام چھوڑ دو۔‘
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے پوچھا ’باقی کہاں ہیں، کہا گیا کہ ٹریس نہیں ہورہے، میں نے کہا کہ ان کو پی ٹی آئی جوائن کروا لیں، پی ٹی آئی میں ایک بندہ پوسٹ کرتا ہے، پوسٹ بھی نہیں بلکہ کمنٹس ہوتے ہیں، ایک کمنٹ کرنے والے کو بھی ٹریس کرلیا جاتا ہے، میں نے کہا یہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ٹریس نہیں ہورہے۔‘