سعودی ولی عہد کا متوقع دورہ پاکستان، اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود کو دورہ پاکستان کی دعوت تھی۔

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ ان کے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اہم تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تحت طے پانے والے معاہدوں سے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفود نے بالترتیب پاکستان اور سعودی عرب میں ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقتوں کا اصل مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ضرورت کے وقت باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے

سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کی جن کے ساتھ مختلف شعبوں سے منسلک کم و بیش 30 سرکاری و نجی کمپنیوں کے عہدیداران شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے وزارت توانائی و پیٹرولیم نے وفد کی میزبانی کی اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران نے خصوصی معاونت کی۔

اس فورم کا اہم حصہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے مابین B2B مذاکرات تھے جن میں مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانی تاجروں نے سعودی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، توانائی، مائننگ اینڈ منرلز، سیاحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ اسی لیے اب امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی