اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی حاضری سے متعلق فائل کی گمشدگی پر رپورٹ طلب

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتہ کے روز جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی حاضری سے متعلق فائل کی گمشدگی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے دس روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری کی منسوخی کے خلاف درخواست مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کے وکلا خواجہ حارث اور گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے مطابق عمران خان کی حاضری کی فائل ایس پی سمیع ملک سے گم ہو گئی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت سے دس روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp