پاسپورٹ بنوانے کے لیے بڑی سہولت، لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلیں گے

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت داخلہ نے عوام کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے بڑی سہولت دے دی، لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے، اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا، پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں دقت پیش نہ آئے۔

یاد رہے کہ 2 دن قبل وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

محسن نقوی نے کہا تھا کہ شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا تھا، جہاں شہریوں نے ان سے پاسپورٹ بنانے کے لیے رشوت لیے جانے سے متعلق شکایات کی تھیں۔

وزیر داخلہ نے خراب ٹوکن مشین اور پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا تھا، وہاں کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘