عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، وزیر داخلہ

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے کراچی اور لاہور میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اس سے شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چند رز قبل لاہور کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا تھا جہاں شہریوں نے ان سے پاسپورٹ بنانے کے لیے رشوت  لیے جانے سے متعلق شکایات کی تھیں۔

وزیر داخلہ نے خراب ٹوکن مشین اور پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا تھا اور وہاں کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی انجینئرز پر حملہ کیس: سپریم کورٹ نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت

امریکی شہر سیئٹل میں موسمِ گرما کے میلے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: شان مسعود اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کی برتری قریباً ختم

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش