سیاسی قیدی میرے ہیرو ہیں، سابق صدر عارف علوی

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدی ان کے ہیرو ہیں۔

 سابق صدر مملکت عارف علوی نے تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود اور بھائی میاں مصطفیٰ رشید سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق صدر عارف علوی نے گفتگو میں کہا ’ میاں محمود الرشید کو دلیری و بہادری سے جیل کاٹنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میاں محمود الرشید اور تمام سیاسی قیدی میرے ہیرو ہیں۔‘

سابق صدر نے کہا کہ میاں محمود الرشید ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں، جو میرے بھائی جیسے اور قریبی دوستوں میں سے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے  محمود الرشید آج ایک جھوٹے کیس میں پابند سلاسل ہیں، محمود الرشید وفاداری کی ایک بڑی مثال اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ان کا لازوال کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں، انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں سینٹرل جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp